سندھ کے نوجوان کوہ پیما اسد علی کے بلند ارادے
یورپ کی بلند ترین چوٹی ’ ماؤنٹ البرس ‘ کو سر کرنے کی ٹھان لی، حکومتی توجہ کے منتظر
سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے روس میں واقع یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البرس کوسرکرنے کی ٹھان لی۔
سندھ کے پہلے اور واحد کوہ پیما مقامی نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسد علی میمن صوبہ گلگت کے ایک گاؤں شمال میں واقع 6 ہزار فٹ سے زیادہ بلند چوٹی کوسرکرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
ایک ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں میرا شمار ان چند افراد میں ہوتا ہے جو اس کھیل سے وابستہ ہیں، کوہ پیمائی دنیا کے مشکل اور خطرناک کھیلوں میں سے ایک ہے، شروع سے ہی میری دلچسپی انتہائی مشکل کھیلوں کی طرف رہی ہے اسی وجہ سے میں اس جانب آیا، پچھلے سال مجھے موقع ملا نیپال جانے کا بھی موقع ملا تھا۔
اسد علی میمن نے بتایا کہ نیپال کوکوہ پیماؤں کی جنت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کہ وہاں نہ صرف دنیا کی بلند ترین چوٹی' ماؤنٹ ایورسٹ' واقع ہے بلکہ اور بھی بہت بلند چوٹیاں ہیں، انھوں نے مزید بتایا کہ میں نے نیپال میں ٹریننگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پہ کچھ چوٹیاں بھی سر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر میں یورپ کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہوں تو میں نہ صرف کم عمر پاکستانی ہوں گا بلکہ سندھ سے بھی واحد شخص بنوں گا، لیکن مالی وسائل کی استعداد نہ ہونے کے سبب میرے لیے ذاتی حیثیت سے اس مشکل مشن کو جاری رکھا ممکن نہیں۔
اسد علی میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے وزیراعلی سندھ اور صوبائی مشیرکھیل ذاتی دلچسپی لیکراس مشن میں میرا ساتھ دیں تاکہ سندھ میں کھیلوں کوآگے بڑھایا جاسکے اور نوجوان میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔