آئرش قائد نے فوئیکس کی جانب سے بالبرائنی کی اسٹمپنگ پر سوال اٹھا دیا

وکٹ کیپر نے اسٹمپنگ کیلیے تھوڑا انتظار کیا، بنیادی طور پر گیند ڈیڈ ہوچکی تھی، پورٹر فیلڈ

وکٹ کیپر نے اسٹمپنگ کیلیے تھوڑا انتظار کیا، بنیادی طور پر گیند ڈیڈ ہوچکی تھی، پورٹر فیلڈ۔ فوٹو: فائل

آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے انگلش وکٹ کیپر بین فوئیکس کی جانب سے اینڈی بالبرائنی کو اسٹمپڈ کیے جانے پر سوال اٹھا دیا۔

جمعے کی شب کھیلے گئے واحد ون ڈے میں انگلش ٹیم نے 4 وکٹ سے فتح پائی تھی، اس میں جہاں بہت سے حلقے بین فوئیکس کی چابکدستی کی تعریف کرتے رہے تو کچھ کو شکوک بھی ہیں،ان میں خود میزبان کپتان پورٹر فیلڈ شامل ہیں۔

پورٹر فیلڈ نے کہا کہ وکٹ کیپر نے اسٹمپنگ کیلیے تھوڑا انتظار کیا، بنیادی طور پر گیند ڈیڈ ہوچکی تھی، انھوں نے 4، 5 سیکنڈز انتظار کے بعد بیلز اڑائیں، اگر یہ معمول بن گیا تو پھر میچز 15 گھنٹوں میں ختم ہوا کریں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی فوئیکس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


واضح رہے کہ میچ میں فوئیکس نے ڈیبیو پر ناقابل شکست ففٹی سے انگلینڈ کوخفت کا شکار ہونے سے بچالیا تھا، جمعے کی شب 199 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم نے صرف 66 رنز کے دوران 5 وکٹیں گنوا دی تھیں، اس موقع پر کیریئر کا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے فوئیکس نے ناٹ آؤٹ61 رنز بناکرٹیم کو 4 وکٹ سے فتح دلائی۔

 
Load Next Story