پارٹی کہے تو اسپیکر شپ چھوڑ دوں گا قدوس بزنجو

صوبائی حکومت کو کچھ چیزیں ٹھیک کرنے میں وقت لگ رہا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی


Numainda Express May 05, 2019
جن 500 افراد نے مجھے ووٹ دیا ان کو سلام پیش کرتا ہوں، میرعبدالقدوس فوٹو: فائل

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جارہی اوراگر اسپیکر شپ لینا چاہے تو خوشی سے واپس کردوں گا۔

حب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر قدوس بزنجو نے کہا کہ پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، اختلاف رائے کا حق ہر کسی کو ہے۔ میرے خلاف عدم اعتماد نہیں لائی جارہی اور نہ ہی عدم اعتماد لانے کی ضرورت ہے۔ پارٹی اگر مجھ سے اسپیکرشپ واپس لینا چاہے تو خوشی سے واپس کردوں گا۔ مجھے کرسی سے زیادہ پارٹی عزیز ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ اسپیکرشپ بڑا عہدہ ہے، اس کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں اور میں اپنے حلقے کو وقت نہیں دے پاتا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو کچھ چیزیں ٹھیک کرنے میں وقت لگ رہا ہے، پی ایس ڈی پی سے صوبے کے کونے کونے میں ترقیاتی اقدامات ہوں گے، پی ایس ڈی پی میں وزیر اعلی سمیت تمام اراکین کی اسکیمیں ہیں، سب چاہتے ہیں کہ کام شروع ہو۔

میرعبدالقدوس کا کہنا تھا کہ آواران کے کٹھن حالات کے باوجود میں نے جان کی بازی لگا کر انتخابات میں حصہ لیا، حالات خراب ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے، جن 500 افراد نے باہر نکل کر مجھے ووٹ دیا، ان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جمہوریت اور جمہوری عمل کو زندہ رکھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔500 ووٹ لے کر نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ میری مقبولیت میں اضافہ ہوا، ہر کوئی کہتا ہے کہ ایسا بھی کوئی ہے جس نے 500 ووٹ لئے اور صوبائی اسمبلی کا رکن بنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں