حکومت کامزارقائد پر ’’پاکستان پارک‘‘ بنانے کا فیصلہ
قائداعظم محمدعلی جناح کی آخری آرام گاہ پرموجودپارک کے30 ایکڑ رقبے پر’’ پاکستان پارک" بنایا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی آخری آرام گاہ پرموجودپارک کے30 ایکڑ رقبے پر'' پاکستان پارک ''کے نام سے خصوصی پارک تعمیر کرنیکافیصلہ کیا ہے۔
20 لاکھ روپے کی لاگت سے تیارکیے جانیوالے پارک کا پی سی ون وفاقی حکومت نے منظور کرلیا، وزارت قومی ورثے کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کراچی کے وسط میں واقع قائد کا مزار پوری دنیا میں پاکستان اورکراچی کی پہچان ہے جس کی تعمیر1960ء کے عشرے میںمکمل ہوئی، ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل محمد بلال نے کہاکہ مزار قائد کی تزئین وآرائش کیساتھ ساتھ پاکستان پارک کی تعمیر کافیصلہ کیاگیاہے۔
یہ پارک منی پاکستان کی عکاسی کریگا۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارک کیلیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کریگی،آئندہ ماہ پارک کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا،پاکستان پارک میںلاہور فورٹ،بادشاہی مسجد،قائدکی آخری رہائش گاہ زیارت، منیار پاکستان، باب پشاور اوردیگراہم عمارتوں کے ماڈلز، تحریک پاکستان کے عظیم رہنماؤں کے مجسمے بھی نصب کیے جائیں گے ،پارک میں جدید ترین آڈیٹوریم بھی تعمیر کیاجائیگاجس میں پاکستان کے بارے میں تیار کی جانیوالی دستاویزی فلمیں ، ملی نغمے نشر کیے جائیں گے ۔