قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا ترجمان بلاول

اب آئی ایم ایف سے قرض کیلیے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی آئی ایم ایف ہی مذاکرات کرے گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر


ویب ڈیسک May 05, 2019
مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں،ترجمان بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کےترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بعد گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بدلنا حکومتی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے، مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں، عمران خان نےاپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی، عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کے معاملے میں حکومت نے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیا ہے، قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، ڈاکٹر باقر رضا کو مقرر کرکے حکومت نے معیشت پر براہ راست آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے، کیا پاکستان میں معاشی ماہرکم تھے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے، اب قرض کے لیے آئی ایم ایف سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی آئی ایم ایف ہی مذاکرات کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں