بینظیر قتل کیس3 شہید کارکنوں کے ورثا کا فریق بننے کا فیصلہ

بے نظیر کے ساتھ 27دسمبر 2007 کوشہید ہونے والے 3کارکنوں کے ورثانے مقدمے میں باقاعدہ فریق بننے کافیصلہ


Qaiser Sherazi August 23, 2013
پیپلز پارٹی کی ہائی کمان سے مشاورت کے بعدیہ لواحقین باقاعدہ عدالت سے رجوع کریںگے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو قتل کیس میںان کے ساتھ 27دسمبر 2007 کوشہید ہونے والے 3کارکنوں کے ورثانے مقدمے میں باقاعدہ فریق بننے کافیصلہ کیاہے اوروکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی ہائی کمان سے مشاورت کے بعدیہ لواحقین باقاعدہ عدالت سے رجوع کریںگے۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف، ڈی آئی جی سعودعزیز اورایس پی خرم شہزادپر بینظیربھٹوکے قتل، قتل کی مبینہ طورپرسازش تیارکرنے، مبینہ طورپر شواہدمٹانے اورسابق وزیراعظم کوقتل کی مبینہ دھمکیاںدینے کے لگائے گئے الزامات عدالت میںثابت کرنے میں مزیدمشکلات کاشکار ہوگئی ہے۔ اس کیس میں آج تک سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کوئی قانونی وارث مقدمے میں کبھی پیروی کے لیے عدالت پیش نہیں ہوا۔

مقدمے کے اہم ترین گواہان میںسابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک، سابق سیکریٹری داخلہ سیدکمال شاہ، سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر(ر) اعجازشاہ، سابق ترجمان وزارت داخلہ بریگیڈیئر(ر) جاویداقبال چیمہ، بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال ڈی جی این سی ایم سی، ایس ایس پی یاسین فاروق، ایس پی ڈاکٹراشفاق انور، ایس ایس پی(ر) جاویدخان، ایس ایس پی طاہر، ڈاکٹرمصدق خان، فائرآفیسر(ر) غلام محمدناز، ڈائریکٹر ریسکیو1122 ڈاکٹر عبدالرحمٰن، 2امریکی صحافی مارک سیگل اوررون سسکنڈشامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں