شمالی وزیرستان میں کرفیوآپریشن نہیں ہورہا مقامی انتظامیہ

آپریشن کیاگیاتوافغانستان نقل مکانی کریںگے، اتمانزئی قبائل اورطالبان کاجرگہ


Monitoring Desk/INP August 27, 2012
آپریشن کیاگیاتوافغانستان نقل مکانی کریںگے، اتمانزئی قبائل اورطالبان کاجرگہ .فوٹو پی پی آئی

شمالی وزیرستان میں اتوار کو بنوں میرانشاہ روڈ پر لواڑہ منڈی تک کرفیو رہا جس سے قبائل خوف وہراس کا شکار رہے تاہم پولیٹکل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ علاقے میں آپریشن کیلیے نہیں بلکہ معمول کی کارروائی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے قبل فوجی قافلوں کی آمدورفت کیلیے ہفتے میں دو روز کرفیو نافذ کیا جاتا تھا تاہم اب عوام کی سہولت کیلیے صرف اتوار کو کرفیو لگایا جاتا ہے، علاقے سے نقل مکانی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں، دوسری طرف اتمانزئی قبائل اور طالبان شوریٰ کے مشترکہ جرگے نے آپریشن کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے 2007 میں قبائل اور حکومت کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر آپریشن شروع کیاگیا تو پاکستان کے بجائے افغانستان میں نقل مکانی کی جائیگی اور اس مقصد کیلیے کرزئی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائیگا۔ قبائل نے حکومت، فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطے کیلیے عمائدین پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔