شمالی وزیرستان میں آپریشن پر قبائلی عوام کیساتھ ہونگے فضل الرحمن

ایم ایم اے کی بحالی میں دفاع پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل رکاوٹ ہیں،فضلاء کانفرنس سے خطاب

ایم ایم اے کی بحالی میں دفاع پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل رکاوٹ ہیں،فضلاء کانفرنس سے خطاب،فارغ التحصیل طلبا کی دستار بندی۔ فوٹو: فائل

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تمام دینی جماعتوں سے رابطے ہیں اور ہم متحدہ مجلس عمل کی بحالی چاہتے ہیں تاہم اس کے راستے میں دفاع پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل رکاوٹ ہیں۔

قبائلی محب وطن لوگ ہیں اور اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو جے یو آئی قبائلی عوام کے ساتھ ہوگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر 10سال میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے اور قومی خزانے کو 90 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، جے یو آئی نے اپنی بہتر پالیسیوں کے باعث ملک کو بچایا اوراگر ملک کو حکمرانوں کے رحم وکرم پر چھوڑتے تو آج پاکستان نہ ہوتا۔ وہ جامعہ ربانیہ میں فضلاء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کانفرنس سے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا شجا ع الملک، دارلعلوم حقانیہ کے مدرس مولانا شیرعلی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


اس موقع پرجے یو آئی کے سربراہ نے ڈھائی سو سے زائد فارغ التحصیل طلباء کی دستاربندی کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تمام دینی جماعتوں سے ان کا رابطہ ہے اورہم متحدہ مجلس عمل کو بحال کرناچاہتے ہیں لیکن دفاع پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، یہ دونوں ایم ایم اے کی متبادل نہیں۔

جے یو آئی ملک کی اہم سیاسی جماعت ہے ہم پاکستان کے آئین اورقانون کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں، انھوںنے استفسار کیا کہ ہمارے نیٹ ورک کے مدارس پر بمباری کیوںکی جاتی ہے ہمارے کارکنوںپر کیوں چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان کو گھروں سے کیوں اٹھایا جا رہاہے ہمیں اس پر احتجاج کرنے کا حق ہے آنے والا وقت پگڑی اور داڑھی والوں کے لیے برا ہے،ملک کو نام نہاد روشن خیالوں اوریہودیوں کے ایجنٹوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story