حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فی صد سے بڑھا کر 12 فی صد کردی گئی ہے


ویب ڈیسک May 05, 2019
پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فی صد سے بڑھا کر 12 فی صد کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا جب کہ ایف بی آر نے گزشتہ رات ٹیکسوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے ہفتہ کی رات ٹیکسوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ای سی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد شروع کردیا، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فی صد سے بڑھا کر 12 فی صد کردی گئی جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31 پیسے ہوگئی۔

سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹرپر پہنچ گئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ سیلز ٹیکس میں 8 فیصد اضافے سے مٹی کا تیل 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کوحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے سیلزٹیکس کی شرح کم کردی تھی تاہم نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں