صنم بلوچ کی رمضان ٹرانسمشن کرنے کی خبروں کی تردید

نہ میں کسی چینل کے ساتھ وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے، صنم بلوچ


ویب ڈیسک May 05, 2019
نہ میں کسی چینل کے ساتھ وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے، صنم بلوچ۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان صنم بلوچ نے رمضان ٹرانسمشن کرنے سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔

صنم بلوچ نے ایک ویڈیو سے ذریعے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بار کوئی بھی رمضان ٹرانسمشن نہیں کر رہی کیوں کہ میں کچھ وقفہ لینا چاہ رہی ہوں لیکن کچھ چینل اور دوستوں کی جانب سے کال بھی موصول ہو رہی ہیں کہ میں کسی چینل پر ٹرانسمشن کر رہی ہوں جس پر مجھے حیرانگی بھی ہوئی۔

صنم نے کہا کہ نہ میں کسی چینل کے ساتھ وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں کسی کے ساتھ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ پہلے دن سے میرا کسی چینل سے یا کسی ایجنسی سے کوئی معاہدہ نہیں رہا اور اگر اب کوئی اس طرح کا دعویٰ کرے تو یہ جھوٹ ہوگا۔


اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی چینل مجھ سے منسوب اس طرح کی منفی خبریں چلا رہا ہے تو یہ غلط بیانی ہوگی اور اگر ایسا کچھ ہوگا بھی تو آپ لوگ سب سے پہلے مجھ سے یہ خبر سنیں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bw_rK4-Fh1F/"]

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی میں شوبز شخصیات کے رمضان ٹرانسمشن کرنے کے خلاف قرار داد بھی منظورہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں