پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے طورپر 377 بھارتی ماہی گیررہا کردیئے

قیدیوں کے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔ جیل سپرٹنڈنٹ

قیدیوں کے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔ جیل سپرٹنڈنٹ. فوٹو رائٹرز

ملیر جیل سے 377 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے جنہیں ہفتے کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔


وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی ملیر جیل میں قید 337 ماہی گیروں کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد ماہی گیروں کو لاہور روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ ہفتے کو بذریعہ واہگہ بارڈر اپنے وطن جائیں گے، رہا ہونے والوں میں 340 ماہی گیر جبکہ 27 عملے کے ارکان شامل ہیں، رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے.

واضح رہے کہ بھارتی جیلوں میں اس وقت 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story