ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پشاور میں غلام احمد بلور کے گھر جانے والے راستے بند
کچھ لوگ میری جیت سے خوش نہیں اس لئے مبارکباد پیش کرنے کے لئے آنے والوں کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جارہا، غلام احمد بلور
ضمنی انتخابات میں کامیابی پر سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کے کینٹ میں واقع گھر جانے والے تمام راستے بند کردیئے کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راستے بندے کئے جانے پر غلام احمد بلور احتجاجاً صدر روڈ پر آکر بیٹھ گئے اور مبارکبادیں وصول کیں، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کی جیت سے خوش نہیں اس لئے مبارکباد پیش کرنے کے لئے آنے والوں کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے ان کی اور ان کی جماعت کی کامیابی برداشت نہیں ہورہی وہ صوبہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور ان کے گھر کا محاصر کرکے انہیں قید رکھا گیا ہے، اگر وہ قیدی ہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے۔
دوسری جانب پولیس نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد پر سیکیورٹی خدشات کے باعث بلور ہاؤس جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں۔