بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل
سلمان خان نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 22 اگست 1988 کو فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل کرلئے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 22 اگست 1988 کو فلم ''بیوی ہو تو ایسی'' میں ریکھا اور فاروق ستار کے ساتھ معاون اداکار کے طور پر کیا سے کیا تاہم ان کی یہ پہلی فلم باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، اس کے ایک سال بعد ہی سلمان خان فلم ''میں نے پیار کیوں کیا'' میں مرکزی کردار میں نظر آئے جس نے ان کی کامیابی کے راستے کھول دیئے اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سلمان خان نے فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے''، ''ہم آپ کے ہیں کون''، ''جڑواں''، ''پیار کیا تو ڈرنا کیا''، ''ہم دل دے چکے صنم''، ''بیوی نمبر ون''، ''تیرے نام''، ''مجھ سے شادی کرو گی''، ''میں نے پیار کیوں کیا''، ''پارٹنر'' اور ''نو انٹری'' جیسی فلموں میں اداکاری کر کے فلموں کو چار چاند لگا دیئے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا بلند مقام بنا لیا۔
سلمان خان کی فلم''وانٹڈ''، ''دبنگ''، ''باڈی گارڈ''، ''ایک تھا ٹائیگر'' اور ''ریڈی'' نے باکس آفس پر بزنس کے کئے ریکارڈز توڑے جس کے بعد تو سلمان خان جیسے ہواؤں سے باتیں کرنے لگے اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیتے رہے۔ فلموں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کے ایشویریا اور پھر کترینہ کیف سے رومانس کے قصے بھی کافی مشہور رہے اور وہ اس حوالے سے آئے روز خبروں میں ہی رہتے ہیں۔