نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز
سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔۔آئی ایم ایف کو یہاں بلا کر پاکستان اس کے حوالے کر دیں گے"۔
آئی ایم ایف کے افسر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانے پر مریم نواز نے اپنے ردعمل میں ٹوئٹ کیا کہ 'اب حکومت آئی ایم ایف سے بات نہیں کرے گی، خود آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے سودا طے کرے گا!'
مریم نواز نے لکھا کہ سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے، پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے، پرچی سے پڑھے تو تماشا بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشا بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے !