پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

ڈرون حملوں کے حوالے سےوفاقی حکومت کی تائید اور وزیراعظم نواز شریف کے دوٹوک موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ قراردادکا متن

ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں، قرارداد فوٹو: آن لائن/فائل

پنجاب اسمبلی میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔


وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے اسمبلی میں قرار داد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں، حملے غلط اطلاعات پر کئے جاتے ہیں جس میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، قراردار میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملوں کے حوالے سے جو کچھ کر رہی ہے اس کی تائید اور وزیراعظم نواز شریف کے دوٹوک موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story