جی ٹی روڈ پر ہائی ایس وین میں آتشزدگی 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

مسافروں کی لاشیں جل گئیں جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں رہی


ویب ڈیسک May 06, 2019
مسافروں کی لاشیں جل گئیں جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں رہی، ڈپٹی کمشنر (فوٹو: فائل)

جی ٹی روڈ پر ہائی ایس وین میں آگ لگنے سے نو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد جاں بحق اور متعدد جھلس گئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122، اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چار زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

امدادی اداروں کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر بکڑالہ کے مقام پر افتتاح کی گئی القادر یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کے مطابق متاثرہ وین کا نمبر ایل ای ایس 8195 ہے، وین کو آگ لگنے سے 8 مسافر زخمی بھی ہوئے جب کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشیں جل گئیں جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں