وزیراعظم نوازشریف نے آئی بی میں بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی

وزیراعظم نے آئی بی ہیڈکوارٹرز کےدورے پر بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کرنے سمیت مختلف سفارشات کی منظوری دے دی۔


August 23, 2013
وزیر اعظم نے بہتر انسانی وسائل اور جدید آلات کے ذریعے آئی بی کی کارکردگی بڑھانے کی تجویز کی منظوری بھی دی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )کومزیدموثر اور جدید بنانے کے لیے بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےانٹیلی جنس بیورو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشیدبھی ان کےساتھ تھے، دورے کے موقع پر آئی بی حکام نےوزیراعظم کودہشت گردی سمیت ملک کو درپیش اندرونی او بیرونی مسائل سے نمٹنےکے متعلق امور پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے اس موقع پر ادارے میں وزیراعظم نے بہتر انسانی وسائل اور جدید آلات کے ذریعےآئی بی کی کارکردگی بڑھانے سمیت کئی سفارشات کی منظوری بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں