شادی کی آڑمیں بیرون ملک لڑکیاں اسمگل کرنے والے 7 افراد گرفتار

چینی، ایک پادری بھی شامل، اسپتالوں سے سرکاری ادویات چوری کرنیوالے 2 اہلکار پکڑے گئے

چینی، ایک پادری بھی شامل، اسپتالوں سے سرکاری ادویات چوری کرنیوالے 2 اہلکار پکڑے گئے

SHABQADAR:
ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ کے تحت سرکاری اسپتالوں کی ادویات چوری کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کرنے والے اہلکاروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک جسم فروشی کا دھندہ کروانے والے پاکستانی اور چائینز انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔


ایف آئی اے نے 2 انسانی اسمگلروں سمیت ایک پادری اور 7 چائینز لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روز دو افراد محمد کمال اور احمد کو گرفتار کرکے متعدد ادویات برآمد کرلیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب طارق رستم چوہان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون جمیل احمد خاں میو کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خاں میو نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر شادی کی آڑ میں بیرون ممالک لڑکیوں کا انسانی اسمگل کا دھندہ کرنے والے پاکستانی اور چائینز انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 2 پاکستانی انسانی اسمگلروں سمیت 7 چائینز انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ان میں ایک پادری بھی شامل ہے جو سادہ لوح خاندان کی نوجوان لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں چین وغیرہ لے جاکر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے۔
Load Next Story