لبنان میں مساجد کے قریب دھماکے 42 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

پہلا دھماکا وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکا بھی مقامی مسجد کے قریب ہوا


ویب ڈیسک August 23, 2013
دھماکے اس قدر شدید نوعیت کے تھے کہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔فو ٹو: رائٹرز

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں مساجد کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکا سابق پولیس چیف اشرف ریفی کے گھر کے قریب واقع مسجد کے قریب ہی ہوا، دھماکوں کے وقت نمازیوں کی ایک بڑی تعداد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جارہی تھی،دھماکے اس قدر شدید نوعیت کے تھے کہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں