یونس خان کا انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر انڈر19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کردی


Muhammad Yousuf Anjum May 06, 2019
سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر انڈر19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کردی

پی سی بی نے یونس خان کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر انڈر19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی۔

سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر نائن ٹین کی کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کےمطابق یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حد تک معاملات طے بھی پاگئے تھے لیکن سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہش مند تھے۔ ان کے مطالبات میں مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھنے کے ساتھ سلیکٹرز بھی ان کی پسند کے شامل تھے۔

https://twitter.com/YounusK75/status/1125221323964239872

بورڈ اور یونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

یونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کے لیے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔ اس وقت انڈر نائن ٹیم کے کوچ تیمور اعظم خان ہیں ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، بورڈ جونیئر ٹیم کے ساتھ مستقل کوچ کی تقرری کا خواہش مند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں