مریم نواز سماجی رابطوں کی سائٹس پر دوبارہ فعال ہوگئیں

مریم نواز کی جانب سے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تصویر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے


ویب ڈیسک May 06, 2019
مریم نواز کی جانب سے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تصویر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

مریم نواز اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم سماجی رابطوں کی سائٹس پر دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم سماجی رابطوں کی سائٹس پر دوبارہ فعال ہوگئی ہے، کارکنوں کو سوشل میڈیا پر پارٹی قائد نواز شریف کی تصویر لگانے اور ان کے حق میں پوسٹس شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



مریم نواز کی جانب سے ہدایت کے بعد سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت کے کارناموں اور عوام سے محبت کے پیغامات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں