غزہ میں 3 دن کے دوران 23 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنگ بندی

غزہ سے داغے گئے راکٹ کی زد میں آکر 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوئیں، اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک May 06, 2019
اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے زخمی بچے کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ فوٹو : ٹویٹر

غزہ پٹی کے مقامی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ پٹی پر مزید 2 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعہ سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جن میں ایک حاملہ خاتون اور ایک 14 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جس کے بعد فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ مصر نے سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا۔

سیز فائر کی تصدیق کے لیے عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے اسرائیلی حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا گیا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ سیز فائر کے بعد سے غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ رک گیا ہے۔

https://twitter.com/paltimes2015/status/1125298114729062400

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز اب تک سیکڑوں راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے اور کئی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کے جانی و مالی نقصان کے بعد غزہ کے علاقے میں بمباری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں