جان کیری کا نواز شریف کو ٹیلی فون لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف کو صدر اوباما کی جانب سے ملاقات کی دعوت بھی دی۔


ویب ڈیسک August 23, 2013
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف کو صدر اوباما کی جانب سے ملاقات کی دعوت بھی دی۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف کو صدر اوباما کی جانب سے ملاقات کی دعوت بھی دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں