زرداری عدلیہ کی توہین کررہے ہیںغنویٰ بھٹو

زرداری بھٹوکے قاتلوں کوساتھ ملا کرحکمرانی کررہے ہیں، ’’ایکسپریس‘‘ کوانٹرویو


Parveen Khan August 27, 2012
زرداری بھٹوکے قاتلوں کوساتھ ملا کرحکمرانی کررہے ہیں، ’’ایکسپریس‘‘ کوانٹرویو۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی نفی کرے، آصف زرداری عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، انھیں عدلیہ اور عوام سے معافی مانگنی چاہیے اور سپریم کورٹ کے ہر حکم کی تعمیل کرنی چاہیے، وزیراعظم کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے انھیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، آصف زرداری کے دور میں میری اور میرے بچوں کی زندگی غیر محفوظ ہے۔

میں ایک وقت میں چار مردوں کے برابر کام کررہی ہوں اپنے بچوں اور کارکنوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ زمینوں اور گھرداری کو بھی سنبھالتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبشر حسن اور معظم اقبال بھی موجود تھے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سندھ سے ہندوئوں کا بھارت چلے جانا اس بات کی دلیل ہے کہ انھیں جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں، عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں۔ آصف زرداری، بھٹو شہید کے قاتلوں کو ساتھ ملا کر دھونس سے حکمرانی کر رہے ہیں یہ پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں بلکہ آئین توڑنے والے حکمرانوں کی حکومت ہے۔ آنیوالے انتخابات میں عوام کو سرپرائز ملیں گے۔

نواز شریف کے سندھ کے دوروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ یہ جماعتیں محض اقتدار کے لیے کوشاں ہیں انھیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، اس مرتبہ اسے ہمدردی کا ووٹ بھی نہیں ملے گا۔ حکومت بینظیر کے قاتل پکڑنا ہی نہیں چاہتی۔ صدر زرداری نے ملک کو امریکا کے پاس یرغمال بنا کر رکھ دیا ہے۔ انھوں نے کہا جونیئر بھٹو بھیس بدل کر ویگنوں اور بسوں میں گھومتا پھرتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام میں رہ سکے وہ فی الحال سیاست میں نہیں آئے گا، البتہ فاطمہ انتخابات میں ضرور حصہ لے گی۔ انھوں نے کہا بلاول کو ابھی سے سیاست میں لاکر آصف زرداری نے اچھا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں