آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے زرداری

لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک May 06, 2019
لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

INDONESIA: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پی اے سی چیئرمین شپ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح آکر اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پی اے سی چیئرمین شپ کی تبدیلی پر آپ سے مشاورت کی گئی ہے اور کیا رانا تنویر کی حمایت کریں گے، سابق صدر نے کہا کہ خورشید شاہ سے ضرور کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے جب کہ رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے تاہم دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں