
مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ برکتوں والا مہینہ کہلایا جانے والا رمضان کریم اللہ پاک کی طرف سے ایک تحفہ سمجھا جاتا ہے جس میں مسلمان رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس ماہ صیام کا سارا سال انتظار کرتے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس برکتوں والے مہینے کا چاند نظر آتے ہی ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، وہیں اس خوشی کے موقع پر شوبز شخصیات اپنے مداحوں کو مبارک باد دینا نہ بھولے۔
ہمایوں سعید
Alhamdulillah we get to experience Ramazan again. May Allah allow us to make the most of this holy month. Let us all try our best to be more patient and considerate of others along with fulfilling our religious duties pic.twitter.com/vUb4mwmEZ9
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) May 6, 2019
اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر یہ نعمتوں والا مہینہ ملا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ماہ صیام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کا موقع عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنے مذہبی فرائض کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ثابت قدم رہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔
فیصل قریشی
Ramazan Mubarak
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 6, 2019
معروف اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں مداح کو رمضان کی مبارک باد دی۔
ماورا حسین
Favvvvv month is here ALHUMDULILLAH.
— MAWRA (@MawraHocane) May 6, 2019
Ramadan Kareem to Muslims fasting today in different corners of the world . It starts tomorrow for all of us in Pakistan .
Ramzan Mubarak sabbbbko❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️✨✨✨🙏🏻 #RamadanKareem
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماورا حسین نے پرجوش انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ مہینہ آگیا ہے، اس مہینے میں دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مسلمان روزہ رکھیں گے ساتھ ہی انہوں نے رمضان کی مبارک باد بھی دی۔
علی ظفر
#RamadhanKareem Mubarak. May this month bring endless blessings for everyone. pic.twitter.com/JtlKRUyTCw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 6, 2019
گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹ میں خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ صیام ہر کسی کے لئے نہ ختم ہونے والی برکتیں لے کر آئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔