گرمی نے نرمی دکھا دی آج پارہ 34 ڈگری رہنے کا امکان

آج درجہ حرارت 2 ڈگری نیچے آئے گا ،سمندری ہوائیں چلتی رہیں،ہیٹ ویو کاامکان نہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter May 07, 2019
آج درجہ حرارت 2 ڈگری نیچے آئے گا ،سمندری ہوائیں چلتی رہیں،ہیٹ ویو کاامکان نہیں، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

آج یکم رمضان (منگل) کو شہرکا موسم متوازن رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائوں کا اثر کم ہونے اور سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز پر شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ آج (منگل) یکم رمضان پر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے سے گرمی کم رہنے کا امکان ہے،اس بات کا امکان ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پارہ غیر معمولی طورپربلند نہیں ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق شہر میں حالیہ شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کے عوامل کے اثرات معدوم ہونے سے رمضان میں موسم بہتررہے گا ،آج شہر کے درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری کمی کی توقع ہے،جبکہ گرمی کازیادہ سے زیادہ پارہ 32سے34ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہر سال مئی کا مہینہ گرم گزرتا ہے تاہم آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے،لیکن شدید گرمی کی صورتحال اگر پیداہوتی ہے تو اس کی پیش گوئی 3 روز قبل کردی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف اضلاع ٹھٹھہ، بدین، نوابشاہ سمیت دوسرے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 81اور شام کے وقت 43 فیصد ریکارڈ ہوا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں