عدلیہ سے محاذآرائی جمہوریت پر ڈرون حملہ ہے عمران خان

وزیرستان آپریشن خودمختاری کیخلاف سازش ہوگی، گفتگو، مشتاق ورک تحریک انصاف میں شامل


News Agencies August 27, 2012
وزیرستان آپریشن خودمختاری کیخلاف سازش ہوگی، گفتگو، مشتاق ورک تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو: فائل

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عدلیہ سے محاذآرائی جمہو ریت اور انصاف پر ڈرون حملے کے مترادف ہے' غیر ملکی اشاروں پر شمالی وزیرستان آپریشن پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف سازش ہوگی۔

اتوارکو مسلم لیگ کے رہنما مشتاق احمد ورک سمیت سیکڑوں افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلیے جمہوریت اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں بلکہ ملک کو بچانے کی جنگ لڑرہی ہے اور ہم اس ملک کو کرپٹ اور مفادات پرست سیاستدانوں سے صاف کر کے ملک کو تر قی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انھوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام نورا کشتی کھیلنے والوں سے آگاہ ہو چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئے نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے' ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک بھی ہوجائیں تو ہم انکو ضرور شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں