فواد چوہدری وزارت سنبھالیں مذہبی معاملات کو نہ چھیڑیں علما

کروڑوں مسلمانوں کے روزے کو محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی


Numaindgan Express May 07, 2019
کروڑوں مسلمانوں کے روزے کو محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق دوسری مرتبہ بیان پر علمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا کہ رویت ہلال پر فواد چوہدری کو نہیں بولنا چاہیے۔ تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا اسلام میں عبادات کیلیے اوقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے خاص طور پر آغاز رمضا ن کا چاند اور ہلال عید بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ کروڑوں مسلمانوں کے روزے کو محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں