سندھی زبان نہ پڑھانے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی نثار کھوڑو

نثاركھوڑو نے نجی اسكولوں كو سندھی زبان پڑھانے كے قانون پرعملدرآمد كے ليے ايک ماہ كی مہلت دے دی۔


Numainda Express August 23, 2013
صوبائی وزیر تعلیم نثاركھوڑو نے صوبے كے تمام نجی اسكولوں ميں سندھی زبان نہ پڑھائے جانے كو خلاف قانون قراردیا۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے نجی اسکولوں کو سندھی زبان پڑھانے کے قانون پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثاركھوڑو نے صوبے كے تمام نجی اسكولوں ميں سندھی زبان نہ پڑھائے جانے كو خلاف قانون قراردیا اور اسكولوں كو سندھی زبان پڑھانے كے قانون پرعملدرآمد كے ليے ايک ماہ كی مہلت دے دی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ مہلت ختم ہونے پر سندھی زبان نہ پڑھانے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے محكمہ كے افسران كوہدايت كرتے ہوئے كہا كہ تمام نجی اسكولوں نے گزشتہ 10 برس سے سندھی زبان پڑھانے كے متعلق قوائد كی خلاف ورزی كی ہے تاہم اب اس عمل كوبرداشت نہيں كياجائے گا۔

نثار کھوڑو نے شہيد بينظيربھٹواسكيم كے تحت سركاری اسكولوں كے طلبہ ميں درسی كتب كی مفت تقسيم كی پاليسی پر عملدرآمد نہ كيے جانے كے معاملے كی تحقيقات كاحكم بھی دیا، انہوں نے كہا كہ مفت كتابيں فراہم كرنا حكومت كی ذمہ داری ہے اور اگركسی اسكول ميں مفت كتابوں كی عدم فراہمی كی شكايت ملی تومتلعقہ افسران كے خلاف كارروائی كی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں