وفاقی کابینہ کا اجلاس مدارس کو ریگولر کرنے پر تفصیلی غور

چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 07, 2019
وفاقی کابینہ 3 مئی کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مدارس کو ریگولر کرنے کے لئے تفصیلی غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ایجنڈے میں پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کو دو الگ وزارتیں قرار دینے کا معاملہ شامل تھا۔ اس کے علاوہ برازیل سے ٹیکنیکل تعاون کے معاہدے کی توثیق اور سعودی عرب میں مزدوروں کی بھرتیوں کے حوالے سے معاہدے سمیت زراعت کے شعبے میں پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ایم او یو دستخط کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔ 19 ہزار مدارس کو ریگولر کرنے کے لئے تفصیلی غور کیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، تمام مدارس کی ون ونڈو رجسٹریشن ہوگی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں