24اشیاکے دام بڑھنے کے باوجود مہنگائی میں026فیصد کمی

آلو،پیاز،ٹماٹر،لہسن،کیلے،دال مونگ، زندہ مرغی، کھلے گھی اور لان کی قیمتیں گرگئیں.


سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں8.38فیصد کا اضافہ ہوا،پاکستان بیورو شماریات فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 8.38 فیصد کا اضافہ ہوا، اس دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور9کی قیمتوں میںکمی جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 22 اگست 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے کے لحاظ سے 0.13فیصد،12 ہزارروپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.19 فیصد، 18 ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لیے0.24 فیصد،35 ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے0.29 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ہوئی۔



اعدادوشمار کے مطابق 22 اگست 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران جن 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے، چینی، دال مسور، دال ماش، دال چنا، بکرے کے گوشت، سرخ مرچ، ایل پی جی، اری6چاول، باسمتی ٹوٹا چاول، گندم، آٹے، تیار چائے، ماچس، سادہ بریڈ، کپڑے دھونے کے صابن، سرسوں کے تیل، نہانے کے صابن، انرجی سیور اور گڑ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، کیلے، دال مونگ، زندہ مرغی، کھلا ویجیٹیبل گھی اور لان شامل ہیں، اس کے علاوہ20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔