فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی

کمیٹی رمضان، عید الفطر، عید الاضحی اورمحرم کے حوالے سے 5سالہ کیلنڈرتشکیل دے گی


ویب ڈیسک May 07, 2019
کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور اسپارکوکے نمائندے بھی شامل ہیں: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی جس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی رمضان، عید الفطر، عید الاضحی اورمحرم کے حوالے سے 5سالہ کیلنڈرتشکیل دے گی۔



کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور اسپارکو کے نمائندے شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عید و رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے

اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق بیان پرعلمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |