واٹربورڈکے واجبات کادعویٰ بے بنیادہے ترجمان پاکستان اسٹیل

2007میں واٹربورڈکوواجبات دیے،معاملہ عدالت گیاتوفیصلہ اسٹیل ملز کے حق میں آیا


Business Reporter August 23, 2013
جولائی کے واجبات کی مدمیں بھی1کروڑ روپے اداکردیے،الزام تراشیاں افسوسناک ہیں فوٹو : فائل

پاکستان اسٹیل نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پاکستان اسٹیل پر 44 کروڑ روپے کے واجبات کے دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے میڈیا کو 44کروڑ روپے واجبات کے حوالے سے جاری کی جانے والی خبر سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ 2007میں واٹر بورڈ کو واجبات کی مد میں34کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں اداروں کے درمیان واجبات کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں چلا گیا ۔



جہاں عدالت نے مقدمہ نمبر1461میں 2دسمبر 2011 کو اسٹیل ملز کے حق میں فیصلہ جاری کر دیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی واٹر بورڈ کو جولائی 2013 کے واجبات کی مد میں 1کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نازک مالی صورتحال کے باوجود اسٹیل ملز کی جانب سے واٹر بورڈ کو متواتر واجبات کی ادائیگی کے باوجود الزام تراشیوں کا سلسلہ افسوسناک اور کارپوریٹ کلچر کے منافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں