وزیرداخلہ کا چینی باشندوں کے جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس

اعجاز احمد شاہ کی متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک May 07, 2019
اعجاز احمد شاہ کی متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے چینی باشندوں کے جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی باشندوں کے جنسی سرگرمیوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ سفارتی اور حکومتی سطح پر اس معاملے کو دیکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کروانے والے 8 چینی شہری گرفتار

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8 چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |