بندوق کے زور پر عوام کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا شازیہ مری
عوام ترقی چاہتے ہیں، آئل فیلڈ میں مقامی افراد کو نوکریاں دلانے کی کوشش کروں گی
این اے 235 سانگھڑ 2 سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والی پی پی کی امیدوار شازیہ عطا مری نے کہا کہ بندوق کے زور پر عوام کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔
ٹھپے لگا کرجعلی مینڈیٹ حاصل کرنے کا وقت گزر گیا۔ عوام نے ٹھپہ مافیاکو عبرت ناک شکست دیکر 67 برسوں کا حساب برابر کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس کے رپورٹر علی تھہیم سے اپنے رہائش گاہ پر گفتگو کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں کو اب سوچنا چاہیے کہ لوگ تبدیلی اور ترقی چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تعلیم، صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کروں گی، سڑکوں کی تعمیر، بجلی وگیس کے علاوہ آئل فیلڈز میں مقامی افراد کو روز گار دلانے کے لیے بھی کوشش کرونگی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پی پی بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔