پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن عہدے سے فارغ

مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے، باغی رکن شاہ دوست


Muhammad Yousuf Anjum May 07, 2019
مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے، باغی رکن شاہ دوست۔ فوٹو: فائل

MIAMI: پی سی بی گورننگ بورڈ کوئٹہ ریجن کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے، اب کوئٹہ ریجن کے نئے صدر کے لیے انتخاب ہوگا۔ ضلع تربت سے منتخب ہونے والے شاہ دوست کو آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے ڈس کوالیفائی قرار دیا ہے۔‏

شاہ دوست پر سرکاری ملازم ہو کر انتخاب لڑنے کا کیس تھا جس کا اب فیصلہ سنایا گیا ہے، کوئٹہ میں 17 اپریل کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شادہ دوست بھی پیش پیش تھے۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ اجلاس میں ہونے والی بدمزگی پر ذاکر خان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی قائم کررکھی ہے۔

دوسری جانب شاہ دوست کا موقف ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے، ابھی مجھے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوناہے، اس سے پہلے پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کے معاملے کی تمام وضاحت پہلے ہی کرچکا تھا۔ شاہ دوست نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک ڈی کوالیفکیشن اور ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹس نہیں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |