نوازشریف کی جیل منتقلی جلوسوں میں گڑبڑہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی مریم اورنگزیب

وفاقی اور پنجاب حکومت عقل اور ہوش کے ناخن لے اورحماقت کا راستہ اختیار نہ کرے،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک May 07, 2019
نواز شریف کو جیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے،مریم اورنگزیب فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کو جیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے تاہم جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

مسلم لیگ(ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کو جیل تک الوداع کہنے کے پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اپنے قائد کو الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے، تاہم پُرامن کارکنان کی اپنے قائد سے محبت اور ان سے یک جہتی کے اظہار کے لیے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا وفاقی اور پنجاب حکومت عقل اور ہوش کے ناخن لے اوربوکھلاہٹ میں حماقت کا راستہ اختیار نہ کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ کا نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

دوسری جانب نواز شریف کی جیل واپس منتقلی پر انتظامیہ اورلیگی قیادت میں ٹھن گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے لیگی قیادت کو ریلی کی اجازت دینے سے واضح انکارکر دیا ہے، جیل و ضلعی انتظامیہ نے نواز شریف کو جیل قوانین کے مطابق شام 6 بجے سے پہلے جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ لیگی رہنماؤں نے رات 12 بجے کے قریب نواز شریف کو جیل پہنچانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ لیگی قیادت ساڑھے 8 بجے نواز شریف کو ریلی کی صورت میں لے کر جاتی امرا رائیونڈ سے روانہ ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف آج جیل منتقل ہوجائیں گے

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر6 ہفتوں کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے اس موقع پر لیگی قیادت نوازشریف کو جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں