انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا

ورلڈ کپ سے قبل اپنے اسکواڈ کو متوازن بنانے کے خواہاں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اہم فیصلے کرنا ہیں


Abbas Raza May 07, 2019
ورلڈ کپ سے قبل اپنے اسکواڈ کو متوازن بنانے کے خواہاں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اہم فیصلے کرنا ہیں فوٹوفائل

آسٹریلیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

آسٹریلیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شاداب خان کا خلا پر کرنے کے لیے محمد نواز کا نام بھی زیر غور آگیا، ورلڈ کپ سے قبل اپنے اسکواڈ کو متوازن بنانے کے خواہاں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اہم فیصلے کرنا ہیں، خطرناک وائرس کا شکار شاداب خان زیر علاج اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، متبادل کے طور پر یاسر شاہ اس وقت انگلینڈ میں اسکواڈ کے ہمراہ ہیں لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچز میں آزمائش پر پورا نہ اتر سکے تو متبادل کے طور پر محمد نواز کو ورلڈکپ میں شرکت کا پروانہ جاری ہوسکتا ہے، آل راؤنڈر پی ایس ایل میں اچھی فارم میں نظر آئے تھے، بیٹنگ میں بھی یاسر شاہ سے بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسی سیریز میں پاکستان کو محمد عامر اور آصف علی کے حوالے سے بھی فیصلے کرنا ہیں، دونوں ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں، آصف علی کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ٹیم میں موجود پاور ہٹر کا خلا پُر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ تاحال میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے، 2 ماہ کے قریب کرکٹ کے میدانوں سے دوری کے بعد فوری طور پر فارم اور فٹنس ثابت کرنا ان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا، محمد حفیظ ناکام رہے تو ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے کے لیے مینجمنٹ کو نئے سرے سے پلاننگ کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں