روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے 2 صحافی رہا

دونوں صحافیوں کو 17 اپریل کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے بعد دیگر قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا گیا

صحافیوں کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے تحت رہا کیا گیا۔ فوٹو : فائل

میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے خبر رساں ادارے رائٹر کے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار آرمی کے ظلم و ستم سے کو بے نقاب کرنے کے جرم میں اسیر رائٹرز کے 2 صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، دونوں صحافیوں کو 17 اپریل کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے بعد دوسرے بہت سے قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا گیا۔ دونوں صحافیوں نے جیل سے رہائی کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے صحافیوں کیاؤ سوئے اور والون کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ میانمار فوج کی ایک کارروائی میں روہنگیا اقلیت سے تعلق رکھنے والے 10 مردوں کی ہلاکت کے واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عدالت نے دونوں صحافیوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ 521 دن قید میں رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی خبریں دینے والے 2 صحافیوں کو 7 سال قید

رائٹرز کے دونوں صحافیوں کی گرفتاری پر میانمار کی حکومت اور رہنما سان آنگ سوچی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، دوران حراست دونوں صحافیوں کو پولٹرز پرائز سے بھی نوازا گیا تھا۔ صحافیوں نے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کٹھن حالات میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story