کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی کروڑوں کی منشیات برآمد

کوسٹل ہائی وے سے اسمگلر گرفتار، ضبط شدہ منشیات کی مالیت ساڑھے 16 کروڑ روپے ہے


Staff Reporter August 24, 2013
ترجمان میجر ظفر احمد نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے150کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور2000 کلوگرام افیون برآمد کر لی.فوٹو : آن لائن

پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کرکے ساڑھے 16کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

حکام نے مذکورہ کارروائی کو تاریخ کی بڑی کارروائی قرار دیاہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا، ترجمان میجر ظفر احمد نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے150کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور2000 کلوگرام افیون برآمد کر لی، کارروائی کے دوران ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔



میجر ظفر نے بتایا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت ساڑھے 16 کروڑ روپے ہے، منشیات کو یورپی ممالک اور خلیجی ریاستوں میں اسمگل کیا جانا تھا جوکہ کوسٹ گارڈ نے ناکام بنادی، حکام نے کارروائی کو کوسٹ گارڈ کی تاریخ میں بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں