لیاقت آباد ڈاکوں نے نجی بینک سے 12لاکھ روپے لوٹ لیے

بینک میں 2 سیکیورٹی گارڈ تھے جن کی عمریں 75 سے 80 سال کے درمیان ہیں

ملزمان جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے. فوٹو: فائل

لیاقت آباد میں نصف درجن مسلح ڈاکو ضعیف العمر سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی بینک سے12لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزمان جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد نمبر4میں واقع نجی بینک میں نصف درجن سے زائد ڈاکوئوں نے داخل ہو کر سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش کائونٹر پر رکھی ہوئی 12 لاکھ روپے زائد رقم لوٹ لی جبکہ ڈاکو فرار ہوتے ہوئے گارڈ کا پستول بھی چھین کر فرار ہوگئے ، ایس ایچ او انضار عالم نے بتایا کہ بینک میں 2 سیکیورٹی گارڈ تھے جن کی عمریں 75 سے 80 سال کے درمیان ہیں اور حیرت انگیز طور پر بینک نے انھیں اپنی حفاظت کیلیے سیکیورٹی گارڈ رکھا ہوا ہے۔




انھوں نے بتایا کہ ڈاکو پونے 4بجے کے قریب بینک میں داخل ہوئے تھے اور 2 منٹ میں واردات کر کے فرار ہوگئے تاہم سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج محفوظ رہی، ڈاکو موٹر سائیکلوں اور کار میں سوار ہو کر آئے تھے جبکہ بینک میں بننے والی مووی میں ڈاکوئوں کی واضح شناخت ہوگئی ہے اور اسکی مدد سے ملزمان کا سراغ لگالیا جائیگا ۔
Load Next Story