وزیراعظم سے اسد عمر کی ملاقات وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان

وزیراعظم سے ملاقات میں اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک May 07, 2019
اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کا جلد امکان ہے، فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کے امکان پیدا ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، معاشی و اقتصادی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر دیر اسد عمر کو ہٹانے کی وجہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کا جلد امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسدعمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں پیٹرولیم کی وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اسدعمر نے فوری طور پر کوئی بھی وزارت لینے سے معذرت کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں