دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے یمن کا امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کا مطالبہ

یمن نے القاعدہ کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے امریکا سے ڈرون حملے جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔


ویب ڈیسک August 24, 2013
القاعدہ کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی حکومت کے پاس ٹیکنالوجی کا فقدان ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: یمن نے القاعدہ کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کے وزیراعظم عبدربومنصورہادی کا کہنا ہے کہ ملک میں القاعدہ کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی حکومت کے پاس ٹیکنالوجی کا فقدان ہے، اس سلسلے میں ڈرون حملے ایک بہترین آپشن ہے۔ منصورہادی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے امریکی حکام سے بات کی ہے۔ وزیراعظم عبدربومنصورہادی نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ لوگ شدت پسند کاروائیاں ترک کر کے دوسرے شہریوں کی طرح پر امن زندگی کی طرف نہیں لوٹ جاتے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔