دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے یمن کا امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کا مطالبہ

یمن نے القاعدہ کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے امریکا سے ڈرون حملے جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

القاعدہ کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی حکومت کے پاس ٹیکنالوجی کا فقدان ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
یمن نے القاعدہ کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کے وزیراعظم عبدربومنصورہادی کا کہنا ہے کہ ملک میں القاعدہ کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی حکومت کے پاس ٹیکنالوجی کا فقدان ہے، اس سلسلے میں ڈرون حملے ایک بہترین آپشن ہے۔ منصورہادی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے امریکی حکام سے بات کی ہے۔ وزیراعظم عبدربومنصورہادی نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ لوگ شدت پسند کاروائیاں ترک کر کے دوسرے شہریوں کی طرح پر امن زندگی کی طرف نہیں لوٹ جاتے۔


Load Next Story