جمعیت اہل حدیث کاڈرون حملوں کیخلاف یوم احتجاجمظاہرے

امریکی جارحیت،غنڈہ گردی اور پاکستانی حکومت کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی گئی۔


Numainda Express August 27, 2012
ڈالرزکے عوض بیگناہوں کے خون کا سودا کرلیا گیا، سلیم الرحمن،امریکی پرچم نذرآتش. فوٹو: فائل

جمعیت اہلِ حدیث نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا۔کراچی ولاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اورامریکی جارحیت،غنڈہ گردی اور پاکستانی حکومت کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

لاہور میں لارنس روڈپراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانااصغر فاروق،محمد علی یزدانی،میاں عامربشیراوردیگرنے کہاکہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں نہیں ملکی وقاراور سالمیت پرہو رہے ہیں۔ فیصل آ بادمیں صوبائی امیر شیخ سلیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے بیگناہوں کے خون کاسودا ڈالروں کے عوض کیا ہواہے جو قوم کو منظورنہیں۔کراچی میں گلشن اقبال میں مظاہرہ کیا گیا۔اہل حدیث یوتھ فورس نے بھی ڈرون حملوں کیخلاف لاہور بتی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں