
ایس ایچ او تھانہ بنڑ طارق علی کا کہنا ہے کہ پشتو کی مقامی گلوکارہ مینا کو اس کے شوہر شوکت نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور یہ واقعے افطاری کے وقت پر پیش آیا جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قتل کی فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بنڑ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔