پی پی نے قربانی کے مزید3 بکرے تیارکررکھے ہیںشیرافگن
آئندہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان میں لڑی جائیگی جسکاہولناک نتیجہ نکلے گا،شیرافگن۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیرافگن نے کہاہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے کہنے پرسوئس حکام کوخط نہ لکھا تو خود صدر آصف علی زرداری فارغ ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی نے قربانی کے مزید تین بکرے بھی تیار کررکھے ہیںتاہم پیپلز پارٹی کی یہ خام خیالی ہے کہ وزرائے اعظم کی قربانی سے اسے کوئی سیاسی فائدہ ہو گا۔
وہ اتوارکو میانوالی سے چکوال پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگوکررہے تھے۔ ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فوری طور پر نگران سیٹ اپ قائم کریں اورشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
اگر موجودہ جمہوری نظام کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اُس کی تمام تر ذمے داری پیپلز پارٹی کی سیاسی قیادت پر ہوگی۔شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجی کارروائیاں اور مسلسل ڈرون حملے امریکا نواز پالیسی کا حصہ ہے اور خدشہ ہے کہ آئندہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے اندر لڑی جائے گی اور اس کا ہولناک نتیجہ نکلے گا۔شفاف انتخابات ہوئے تو کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔مرکز اور چاروں صوبوں میں مخلوط حکومتیں قائم ہونگی۔