ویرات کوہلی سے بحث کے بعد امپائر نائجل لونگ نے غصے میں دروازہ توڑ دیا

اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔


Sports Desk May 08, 2019
اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی سے بحث کے بعد انگلش امپائر نائجل لونگ نے غصے میں دروازہ ہی توڑ دیا۔

سن رائزرز حیدرآباد سے میچ میں نائجل نے امیش یادیو کی گیند کو نو قرار دیا جبکہ ری پلیز میں بولر کا پاؤں لائن سے پیچھے تھا، امیش نے جب اس بارے میں امپائر سے بات کی تو انھوں نے بولنگ جاری رکھنے کو کہا، جس پر ویرات کوہلی نے بھی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

اننگز کے اختتام پر نائجل نے واپس لوٹتے ہوئے امپائرز روم کے دروازے کو کک ماری جس سے اس کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں انھوں نے مقامی ایسوسی ایشن کو نقصان کی تلافی کیلیے 5 ہزار 500روپے بھی ادا کیے،اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |