ویرات کوہلی سے بحث کے بعد امپائر نائجل لونگ نے غصے میں دروازہ توڑ دیا
اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔
لاہور:
آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی سے بحث کے بعد انگلش امپائر نائجل لونگ نے غصے میں دروازہ ہی توڑ دیا۔
سن رائزرز حیدرآباد سے میچ میں نائجل نے امیش یادیو کی گیند کو نو قرار دیا جبکہ ری پلیز میں بولر کا پاؤں لائن سے پیچھے تھا، امیش نے جب اس بارے میں امپائر سے بات کی تو انھوں نے بولنگ جاری رکھنے کو کہا، جس پر ویرات کوہلی نے بھی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اننگز کے اختتام پر نائجل نے واپس لوٹتے ہوئے امپائرز روم کے دروازے کو کک ماری جس سے اس کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں انھوں نے مقامی ایسوسی ایشن کو نقصان کی تلافی کیلیے 5 ہزار 500روپے بھی ادا کیے،اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعے کی رپورٹ کردی گئی ہے۔